ماسکو(جی این ایم)وزیراعظم عمران خان دورہ روس پر ماسکو میں موجود ہیں جہاں وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان روسی صدر سے ملاقات کے لیے پہنچے تو دونوں رہنماں نے مصافحہ کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان اور پیوٹن نے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
- Advertisement -
دونوں رہنماں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور اسلاموفوبیا سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین توانائی، اقتصادی وتجارتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی۔
[…] نیوز)روس کے صدر پیوٹن نے روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کرنے والے مغربی ممالک […]
[…] آباد(مسائل نیوز) صدر پیوٹن نے پاکستان کو جنوبی ایشیا اور عالم اسلام میں روس کا اہم […]