MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اپنے صوبے سے نکلنے والی گیس سے اپنے صوبے کے عوام محروم ہیں،مولانا واسع

1 289

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی امیر جمعیت علما بلوچستان حضرت مولانا عبدالواسع سے ملاقات جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ اوڑک یونٹ کے امیر مولانا امیر محمد جنرل سیکرٹری مولاناضیا الدین مولاناعبداالرازق حافظ ظہوراحمد ہنوی سابق کونسلر ظفراللہ نے صوبائی امیر جمعیت علما اسلام بلوچستان حضرت مولانا عبدالواسع سے اوڑک کوئٹہ میں گیس پریشر محرومی کے سلسلے میں ملاقات کی ملاقات میں اوڑک کے ذمہ داران نے کہا کہ انتہائی ظلم ہے

- Advertisement -

کہ اپنے صوبے سے نکلنے والی گیس سے اپنا صوبے کے عوام محروم ہیں اوڑک کوئٹہ میں گیس پر کھانا اور روٹی چائے نہیں پک سکتا جب کہ دیگر صوبوں میں بلوچستان سے نکلنے والی گیس پر فیکٹریاں اور ملیں چل رہی ہے اس موقع پر صوبائی امیر جمعیت علما اسلام بلوچستان حضرت مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ ہر فورم پر عوام کی حقوق کی بات کی ہے

مولانا عبدالواسع نے اسی موقع پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے جی ایم سے فون پر بات کی اورآوڑک عوام کے ساتھ ظلم اور بے انصافی پر بات کی اور مولاناعبدالواسع نے جی ایم سے کہا کہ فی الفور اوڑک کے عوام کا گیس پریشر کا مسئلہ حل کیاجائے جی ایم نے دودن میں گیس پریشر مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اوڑک کے ذمہ داران نے صوبائی امیر مولاناعبدالواسع کاشکریہ ادا کیا ذمہ داران نے صوبائی امیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوڑک میں ابھی سے گیس پریشر میں انتہائی کمی اورنہ ہونے کے برابر ہے ھے تو غور اور فکر اور سوچ کی بات ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.