MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان حلال کی کمائی بینکنگ چینل سے پاکستان لے کر آئے

1 267

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ (ن )لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی(ف)کے فنڈنگ ذرائع کیا ہیں ،سامنے لائے جائیں ،عمران خان حلال کی کمائی بینکنگ چینل سے پاکستان لے کر آئے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کو نہیں مانتے، محب وطن پاکستانیوں کو غیر ملکی ڈکلیئر کیا گیا۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے مطالبہ کیا ہے کہ (ن )لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی(ف)کے ذرائع کیا ہیں ان کے پاس فنڈنگ کہاں سے آتی ہے وہ تمام حقائق بھی سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان حلال کی کمائی بینکنگ چینل سے پاکستان لے کر آئے، دوسری طرف یہاں کے پیسے چوری کے ذریعے باہر منتقل کیے گئے، ان لوگوں کے اربوں روپے کے اثاثے بیرون ملک ہیں جب کہ عمران خان کا اثاثہ محبت وطن پاکستانی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کو نہیں مانتے، محب وطن پاکستانیوں کو انہوں نے غیر ملکی ڈکلیئر کردیا ہے۔ پی ٹی آئی پر کوئی غیر قانونی فنڈنگ ثابت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن کو 40ہزار ڈونرز کا ڈیٹا دیا، اوورسیز پاکستانی ہی پاکستان چلا رہے ہیں، اس قوم کو الیکشن کمیشن فیصلے نے ٹھیس پہنچائی۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے بھی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیا تھا لیکن اس وقت ہم نے رکاوٹ نہ ڈالی لیکن یہ لوگ اب ہمیں احتجاج کرنے پر روک رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم کا یہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان نے ق لیگ کو پنجاب کابینہ میں نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.