MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جعلی لون ایپس سے ڈیٹا چوری اور بلیک میلنگ! جانیں غیر قانونی ایپس سے محفوظ رہنے کا طریقہ

0 90

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)حکومت نے رواں سال 141 غیر قانونی اور جعلی لون ایپس کی نشاندہی کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی ہے۔ غیر قانونی لون ایپس عام طور پر صارفین کو فوری قرض دینے کا جھانسہ دیتی ہیں لیکن بعد میں ان سے مختلف فیسیں مانگتی ہیں، ذاتی معلومات حاصل کرتی ہیں اور بعض اوقات ہراساں یا بلیک میل بھی کرتی ہیں۔

جعل سازوں کا طریقہ واردات

یہ حیر قانونی لون ایپس صارفین سے تصویریں، رابطہ نمبرز اور بینکنگ تفصیلات جیسی حساس معلومات چوری کر لیتی ہیں۔ اکثر یہ خود کو کسی سرکاری ادارے یا معروف کمپنی کے نمائندے کے طور پر ظاہر کرتی ہیں اور فیس بک، واٹس ایپ یا دیگر ویب سائٹس کے ذریعے اپنے لنک پھیلاتی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جال میں پھنسایا جا سکے۔

کیسے پہچانیں کہ ایپ اصلی ہے؟

صرف وہی ایپس استعمال کریں جو سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان( ایس ای سی پی) کی آفیشل وائٹ لسٹ میں شامل ہوں۔

- Advertisement -

آپ یہ فہرست secp.gov.pk پر دیکھ سکتے ہیں۔

غیر مصدقہ یا نامعلوم ویب سائٹس سے کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔

کسی بھی مشکوک ایپ کو ذاتی تصاویر، رابطے یا بینک تفصیلات مت دیں۔

اگر فراڈ کا شبہ ہو؛

مشکوک ایپ کی فوری شکایت ایس ای سی پی یا ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ (051-111-345-786) کو دیں۔ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو بھی خبردار کریں تاکہ وہ اس فراڈ سے بچ سکیں۔

یہ ایپس پہلے صارفین سے معلومات اور فیس لے کر قرض دینے کا وعدہ کرتی ہیں لیکن بعد میں ادائیگی نہ کرنے پر دھمکیاں یا بلیک میلنگ شروع کر دیتی ہیں۔ اکثر ان کا فراڈ ایک بار نہیں بلکہ کئی مراحل میں جاری رہتا ہے اس لیے ہوشیار رہنا ہی سب سے بہتر دفاع ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.