MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان میں آج جمعہ 7 نومبر 2025 کو فی تولہ سونے کی نئی قیمتیں

0 62

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان میں منگل اور بدھ کو قیمتوں میں کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں جمعرات کے روز ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجو آج جمعہ کے روز بھی برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جمعرات کو ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 3700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے تک جا پہنچا ہے، جو حالیہ ہفتوں میں سب سے بڑااضافہ ہے تاہم آج قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونا 3122 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 62 ہزار 727 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا 2935 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 32 ہزار 493 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

- Advertisement -

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا تیزی سے مہنگا ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت 4007 ڈالر کی سطح پر جا پہنچی۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، معاشی غیر یقینی صورتحال اور جیو پولیٹیکل تناؤ کے باعث سرمایہ کار دوبارہ سونا خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کے اثرات براہِ راست پاکستانی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

ادھر چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 90 روپے اضافے سے 5112 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی 4382 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ تجزیہ کاروں نے خریداروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سرمایہ کاری میں محتاط رہیں کیونکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی طلب میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.