MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آڈیو ٹیپ کو بظاہرمذموم مقاصد کیلیے تیار کیا گیا ،وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر سیکرٹری داخلہ سے منسوب آڈیو کو جعلی قرار دیا

0 255

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزارت داخلہ کا سوشل میڈیا پر سیکرٹری داخلہ سے منسوب آڈیو پر موقف سامنے آ گیا۔وزارت داخلہ نے مذکورہ آڈیو ٹیب کو مکمل طور پر جعلی قرار دیا۔ وزارت داخلہ نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سے منسوب آڈیو ٹیپ مکمل طور پر جعلی ہے ،وفاقی سیکرٹری داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں،منگل کو سیکرٹری داخلہ سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود جعلی آڈیو پر وزارت داخلہ کے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سے منسوب آڈیو ٹیپ مکمل طور پر جعلی ہے ، آڈیو ٹیپ کو بظاہرمذموم مقاصد کیلیے تیار کیا گیا ہے ، وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جعلی آڈیو ٹیپ چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

وفاقی سیکرٹری داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں، ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین ایسی جعلی اور غیر تصدیق شدہ ٹیپس کو اپنے اکاونٹس سے شئیر نا کریں۔ جعلی اور غیر تصدیق شدہ ٹیپس شئیر کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کیخلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر سیکرٹری داخلہ سے منسوب ایک آڈیو گردش کر رہی تھی جس میں مبینہ طور پر سیکرٹری داخلہ پولیس افسران کو کہہ رہے ہیں کہ اگر لاہور میں ہی دو چار لاشیں گرا دی جاتیں تو لانگ مارچ والے آگے نہ بڑھ پاتے۔
سوشل میڈیا پر آڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل کا دیا گیا اور عدالت سے اس کا نوٹس لینے کی بھی اپیل کی تاہم اب وزارت داخلہ نے اس آڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔دوسری جانب وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو ایک اور لانگ مارچ کا اعلان کرنے پر خبردارکردیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی لانگ مارچ کا اعلان ہوگا اس سے نمٹیں گے،پی ٹی آئی والوں کو آنے دیں دیکھتا ہوں کیسے رکاوٹیں ہٹاتے ہیں۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کو ایک اور لانگ مارچ کے اعلان کے خلاف خبردار کرتا ہوں،جب بھی لانگ مارچ کا اعلان ہوگا اس سے نمٹیں گے، پی ٹی آئی والوں کو آنے دیں دیکھتا ہوں کیسے رکاوٹیں ہٹاتے ہیں۔ اس سے قبل وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے ٹویٹر پر اپنےردعمل میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان نے سرکاری وسائل کو استعمال کیا، قوم کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے وفاق پر حملہ کیا، ڈی چوک پر تین چار ہزار لوگ جمع ہوچکے تھے، ان کا تعلق ایک ہی صوبے سے تھا۔ مسلح افراد کو روکا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کی؛ یہ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.