MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب حکومت کی ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمت میں ایک سال توسیع کی منظوری

1 287

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پنجاب حکومت نے ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمت میں ایک برس کیلئے توسیع کی منظوری دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمتوں میں ایک برس کے لیے توسیع کی منظوری دے دی گئی ، اس اقدام سے 4 ہزار سے زائد ایڈہاک ڈاکٹرز کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا ، ایڈہاک ڈاکٹروں کی دوبارہ تعیناتی او ردیگر مسائل کو فوری حل کیا جائے گا ، ایڈہاک ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کےلیے ہدایات جاری کردی ہیں جس کے تحت تنخواہوں کی ادائیگی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے فوری اقدامات کیے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ایڈہاک ڈاکٹروں کو آئندہ دوبارہ تعیناتی سے متعلق مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ، حکومت آئندہ بھی ڈاکٹرز کے مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی کیوں کہ ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرزکے مسائل کا پورا احساس ہے ، ان کی مدد کریں گے ۔

- Advertisement -

دوسری جانب نشہ آور مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والے ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا ، وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے نشہ آور مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کے الزام میں جناح ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر کو گرفتار کیا ، ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جناح اسپتال کے ڈاکٹر کو نرسوں اور لیڈی ڈاکٹرز کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کی وجہ سے حراست میں لے لیا ہے ، ایف آئی اے حکام نے ڈاکٹر کے موبائل سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹر کی پچاس قابل اعتراض ویڈیو برآمد کیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا جب کہ لیڈی ڈاکٹر اور نرسز کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے ۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزم جناح اسپتال میں بطور ڈاکٹر تعینات تھا ، ملزم کے خلاف ایک خاتون نے نازیبا ویڈیو بنانے کی شکایت کی تھی۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کرکے ڈاکٹر کو گرفتار کیا اور اب معطل بھی کر دیا ہے ، ایف آئی اے حکام کے مطابق جناح اسپتال لاہور کے ڈاکٹر عبداللہ حارث کے خلاف چونگی امرسدھو لاہور کی رہائشی ایک متاثرہ خاتون نے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی تھی،ملزم متاثرہ خاتون کی نازیبا ویڈیوز سے اسے بلیک میل کر رہا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.