پنجاب حکومت نے ایک بار پھر سی سی پی او لاہور کو وفاق بھیجنے سے معذرت کر لی
لاہور (مسائل نیوز) حکومت پنجاب نے ایک بار پھر وفاق کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ریلیو کرنے سے انکار کر دیا۔وفاق نے سی سی پی او لاہور کو ریلیو کرنے کے لیے حکومت پنجاب کو مراسلہ بھیجا ہے تاہم پنجاب حکومت نے ایک بار پھر سی سی پی او لاہور کو وفاق بھیجنے سے معذرت کر لی۔وفاق کی جانب سے حکومت کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے خلاف بغض شکایات پر انکوائری کرنی ہے لہذا انہیں ریلیو کیا جائے۔
پنجاب حکومت کے مطابق صوبائی حکومت نے جوابی مراسلے میں کہا کہ سی سی پی او لاہور کے خلاف شکایات ہمیں بھیج دیں، ہم انکوائری کر لیں گے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات واپس لے لی تھیں اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا تھا ۔
وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
- Advertisement -
ذرائع کے مطابق دو وفاقی وزرا کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر وفاق ان سے خوش نہیں تھا۔ لاہور پولیس نے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور کے خلاف دو انکوائریاں بھی ہوئی تھیں۔یہ انکوائریاں اس وقت ہوئی تھیں جب وہ ڈی آئی جی ساہیوال اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور تھے۔
وفاق کے نوٹیفیکیشن کے باوجود سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے عہدے کا چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا۔سی سی پی او نے کہا کہ میں چارج نہیں چھوڑ رہا، جب تک پنجاب حکومت نہیں کہے گی چارج نہیں چھوڑوں گا۔دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔عمران خان نے غلام محمود ڈوگر کو شاباش دیتے ہوئے تبادلے کے باوجود کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
[…] نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے 10نئی یونیورسٹیاں […]