کوئٹہ(مسائل نیوز)سرکلر روڈ سٹی نالہ میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے ، جہاں آپریشن کے دوران مبینہ طور پر فائرنگ کے تبادلے میں 8منشیات فروش ہلاک ہوگئے ہیں ۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سٹی نالہ میں قائم کئی عارضی منشیات کے اڈےگرا دیے گئے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں کے اڈے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و منشیات بھی برآمد کی گئی ہے،مقابلے کے دوران ہلاک منشیات فروشوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔