MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فتنہ فروش حسد کی آگ میں خود ہی جل کر بھسم ہو رہا ہے،رانا ثناء اللہ

1 267

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سیاسی حریف چیئرمین تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے ادارے اور عوام عمران خان کے غلام نہیں کہ جو کہے گا وہ مان جائیں گے۔ فتنہ فروش حسد کی آگ میں خود ہی جل کر بھسم ہو رہا ہے۔ وزیر داخلہ کا ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنے شہداء پر فخر کرتا ہے اور ان کا تمسخر اڑانے والا افواج پاکستان اور شہداء کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا دشمن اور حاسد ہے۔
عمران خان آئین، افواجِ پاکستان کے وقار اور شہداء کی شان کو اپنی انا، فتنے اور فساد کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی عمران خان پر طنز کے تیر برسائے،مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا پاکستان سے متعلق موقف مشروط ہے کہ فوج نیوٹرل رہے تو اس پر کیچڑ اچھالوں گا۔
نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا موقف یہ ہے اگر الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کی چوری بے نقاب کرے گا تو میں اس کے وقار پرحملہ کروں گا، ہمیں اس لعنت سے نمٹنا چاہیے۔

- Advertisement -

ادھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی سیاسی مخالفین پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کڑے پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں،جومجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کر رہا ہے۔اسکی وجہ وہ خوف ہے جس میں یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث مبتلا ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاورکے آج کے جلسے میں میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھے بد نام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑمروڑ رہے ہیں،بس بہت ہوگیا۔
سیاسی شعور کی حامل اقوام ہی فِکر اور وجود پر پڑی غلامی کی بیڑیاں توڑتی ہیں۔ پاکستان سیلاب سے تباہ ہے،ہمارے لوگوں کو عالمی موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کو سمجھنے کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں خشک سالی اور پھر سیلاب آتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گرانے والوں کے ساتھ کھڑے ہوں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.