MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بجلی کے بلوں پر فکسڈ ٹیکس مفتاح اسماعیل نے تاجروں کو بڑی خوشخبری سنادی

1 726

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تاجروں کے بجلی کے بلوں پر عائد فکسڈ ٹیکس واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3ماہ تک بجلی بل سابقہ طریقہ سیلز ٹیکس کے بغیر آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجر رہنمائوں کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔

- Advertisement -

مذاکرات میں وفاقی وزیرفیصل سبزواری،وسیم اختر معاونت کیلئے موجود تھے۔وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی کے تاجروں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے مطالبہ کیا کہ بلزمیں غیرمنصفانہ فکس سیلزٹیکس فوری ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور درآمدات میں ای فارم کی شرط ختم کی جائے۔شرجیل گوپلانی نے کہا کہ امپورٹ مال فوری کلیئرکرنے کیلئے بینکوں کوزرمبادلہ فراہم کیا جائے اور 545ایس آراوکے تحت درآمد پر پابندیاں ختم کی جائیں۔تاجروں نے تحریری تجاویز و شکایات وزیر خزانہ کو پیش کیں، جس پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجلی بلوں سے فوری متنازع فکس سیلز ٹیکس ریٹیلرز ختم کرنے کا اعلان کیا، 3ماہ تک بجلی بل سابقہ طریقہ سیلز ٹیکس کے بغیر آئیں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تاجروں سے نئے ٹیکس گزار ٹیکس نیٹ میں لانے،رد بدل پر میٹنگ کریں گے ، اب آئندہ بھی بجلی بلوں میں فکس سیلز ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔وزیر خزانہ نے ٹیکس نیٹ میں مزید تاجروں کو لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) تاجروں پر فکس ٹیکس ختم کرنے پر 30 ارب روپے کے محصولات دیگر شعبوں سے لینے کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.