MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نئی مردم شُماری، پارلیمنٹ میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافے کیلیے درخواست دائر

0 267

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)نئی مردم شُماری اور پارلیمنٹ میں اقلیتوں کے لیے نشستوں میں اضافے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

شہری البرٹ ڈیوڈ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ 2017ء کے بعد سے شہری اور دیہی آبادی میں غیر معمولی فرق آیا ہے، موجودہ مردم شُماری پر انتخابات کروانے سے عوام کے حقیقی نمائندے منتخب نہیں ہوسکیں گے۔

- Advertisement -

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نئی مردم شُماری اور اقلیتوں کی آبادی کے مطابق نشستوں میں اضافے تک انتخابات روکے جائیں جبکہ قانون کے مطابق اقلیتوں کو پارلیمنٹ میں تناسب کے مطابق نشستیں دی جائیں۔

درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور چیف مردم شُماری کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.