MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اس پارٹی کو سپورٹ نہیں کر سکتا جو کرپٹ ٹولے کو سپورٹ کرے، ق لیگ کے اہم عہدے دار مستعفی

0 259

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (مسائل نیوز) ‏اس پارٹی کو سپورٹ نہیں کر سکتا جو کرپٹ ٹولے کو سپورٹ کرے، ق لیگ کے اہم عہدے دار مستعفی۔ حکمرانوں کو عوام کی اور نہ ہی پاکستان کی فکر ہے، ملک کی بدقسمتی ہے جو ایسے حکمران مسلط کر دیے گئے، مستعفی صدر ق لیگ برطانیہ چوہدری احسن گھرال کا بیان۔تفصیلات کے مطابق ق لیگ برطانیہ کے صدر سمیت تمام عہدے داروں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری احسن گھرال مسلم لیگ ق برطانیہ کی صدرات سے مستعفی ہو گئے، احسن گھرال سمیت مسلم لیگ ق برطانیہ کی پوری ٹیم نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ویمن ونگ برطانیہ کی صدر عابدہ بتول شاہ بھی عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں، مسلم لیگ ق لندن کے صدر نعیم عباس نے بھی عہدے سے استفی دے دیا۔مستعفی صدر چوہدری احسن گھرال کا کہنا تھا کہ اس پارٹی کو سپورٹ نہیں کر سکتا جو کرپٹ ٹولے کو سپورٹ کرے، ملک کی بدقسمتی ہے جو ایسے حکمران مسلط کر دیے گئے۔

- Advertisement -

صدر مسلم لیگ ق لندن نعیم عباسی نے کہا کہ مستقبل کا فیصلہ احسن گھرال کی قیادت میں کریں گے، ہم ان کے شانہ بشانہ مل کر کام کریں گے۔انھوں نے کہا موجودہ حکمرانوں کو عوام کی اور نہ ہی پاکستان کی فکر ہے، مستقبل کا فیصلہ پرویز الہیٰ اور چوہدری وجاہت کی قیادت میں کریں گے، وہ جو ہمیں حکم صادر کریں گے اس پر من و عن عمل کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.