MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خصوصی ٹیمیں ہر محلے اور گاوں میں جا کر مفت ویکسین لگا رہی ہیں، مطہر نیاز رانا

1 638

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت صوبے میں کورونا ویکسینیشن اور ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ قمر مسعود، سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ، سیکرٹری اطلاعات عمران خان، کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ، 12کور کے کرنل وجاہت جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متعلقہ اضلاع میں ویکسینیشن کے عمل کو تیز کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کورونا کی ویکسین لگائی جاسکے تاکہ لوگ کورونا وائرس سے محفوظ رہے سکے۔ انہوں نے کہا کہ علماءکرام اور تمام مکتبہ فکر کے لوگ کورونا ویکسینیشن کے عمل میں صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ویکسینیشن اور احتیاط انتہائی ضروری ہے۔

- Advertisement -

خصوصی ٹیمیں ہر محلے اور گاوں میں جا کر مفت ویکسین لگا رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہیں۔ چیف سیکرٹری نے عوام سے اپیل کی کہ ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ کرونا کی وبا پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے عوامی مقامات پر بڑے پیمانے پر سماجی فاصلے، ماسک پہننے کی پابندی اور حکومت کی جانب سے دیے گئے ایس او پیز سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے سیکرٹری اطلاعات کو ہدایت کی کہ ویکسینیشن مہم سے متعلق بڑے پیمانے پر تشہیری مہم چلائی جائے۔ انہوں ںے کہا کہ شہریوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین علاج اوربروقت تشخیص کیساتھ ادویات کی مفت فراہمی کوبھی یقینی بنایا جائے۔ چیف سیکرٹری نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں کی ادویات کو بروقت متعلقہ اضلاع میں پہنچایا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.