MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اپوزیشن رہنما اپنے مفادات کے تحفظ کےلئے اکٹھے ہوئے ہیں ، ، شاہ محمود قریشی

0 299

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنما اپنے مفادات کے تحفظ کےلئے اکٹھے ہوئے ہیں ، نظریات اور سوچ ایک نہیں، جب مفادات پورے ہوگئے تو علیحدہ ہو جائینگے ، 22 اور23 مارچ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اڑتالیسواں اجلاس اسلام آباد میں ہوگا

- Advertisement -

جس میں افغانستان، فلسطین ‘ اسلام فوبیا سمیت مسلم امہ کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوگی۔ پیر کو اپنے بیان میں اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ لانگ مارچ اپوزیشن کی سیاسی ضرورت ہے، یہ اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ان کی نظریات اور سوچ ایک نہیں جب مفادات پورے ہوگئے تو علیحدہ ہو جائینگے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن احتجاج کرنا چاہتی ہے

تو ضرور کرے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ‘ ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں تاہم اپوزیشن ملکی مفادات کو مد نظر رکھے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ قوم جانتی ہے پی ڈی ایم بنانے والے کون تھے اور پی ڈی ایم توڑنے والے کون ہیں ؟۔ انہوںنے کہاکہ پہلے ہاتھ بڑھایا گیا پھر ہاتھ کھینچا گیا – قاید حزب اختلاف کی ایک سیٹ کیلئے دھوکہ کس نے کیا؟ قوم سب جانتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 22 اور23 مارچ کو ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.