MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دہشتگردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 316

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نوشکی(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع نوشکی میں دو نئی تحصیلیں اور ایک ذیلی تحصیل بنانے کا اعلان کیا ہے وزیراعلیٰ نے حالیہ دہشتگردی سے متاثرہ ٹیچنگ ہسپتال نوشکی کی فوری بحالی کے لیے چیف سیکرٹری کو ہدایت جاری کی ہے جبکہ انہوں نے کہا ہےکہ نوشکی میں50 بستروں پر مشتمل ہسپتال کو جلد مکمل کیا جائے گا جس کے افتتاح کے لیے وہ خود نوشکی آئیں گے

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز نوشکی سے تعلق رکھنے والے قبائلی رہنما میر اورنگزیب بادینی کی رہائش گاہ پر ان کے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیتی پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، صوبائی وزراء پارٹی رہنما پرنس قادر بلوچ اور سیکڑوں کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کو اس موقع پر روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔

وزیراعلیٰ نے میر اورنگزیب بادینی کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ میر اورنگزیب بادینی کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہونگی کیوں کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب کے ایک مضبوط امیدوار اور بڑا ووٹ بینک رکھتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کافی عرصے سے رخشاں ڈویڑن بنانے کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.