لاپتہ افراد کا ملک کا انتہائی اہم مسئلہ ہے،طاہر بزنجو
کوئٹہ (ویب ڈیسک)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹ آف پاکستان میں نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر میر طاہر بزنجو نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں بلوچستان یونیورسٹی کے لاپتہ طلبا فصیح اللہ اور سہیل احمد بلوچ کے ایشو کو اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر سخت احتجاج کیا اور کہا کہ گزشتہ اجلاس میں جب فیصلہ ہوا تھا
- Advertisement -
کہ دونوں طلبا کے ایشو کو 6 دسمبر کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا تو پھر کیوں اس کو ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔لاپتہ افراد کا ملک کا انتہائی اہم مسئلہ ہے اور اسکو کیسے نظر انداز کیا جاسکتا ہے۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا تو اجلاس کے ایجنڈے پر بلوچستان یونیورسٹی کے دو طلبا کا ایشو شامل نہیں تھا۔جس پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر طاہر بزنجو سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے
کہا کہ 26 نومبر کے اجلاس میں انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی کے لاپتہ طلبا فصیح اللہ بلوچ اور سہیل احمد بلوچ کی بازیابی کے حوالے سے آئی جی بلوچستان کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش اور نامکمل قرار دیا تھا اور مطالبہ کیا تھاکہ کمیٹی کا جو اجلاس 6 دسمبر کو منعقد ہوگا اس اجلاس کے ایجنڈے میں دونوں طلبا کا معاملہ سہرفہرست ہو۔جس پر چیرمین کمیٹی سینیٹر ولید اقبال نے وعدہ کیا تھا کہ طلبا کے معاملے کو ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا