MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قومی کرکٹرز کی ٹیسٹ میچ فیس 8 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی

3 277

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) قومی کرکٹرز کی ٹیسٹ میچ فیس 8 لاکھ 38 ہزار530 روپے ہوگئی۔ ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق پی سی بی نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلیے 30 جون کو منتخب کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی تھی، اس بار ریڈ اور وائٹ بال کی مختلف کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 33 پلیئرز کو شامل کیا گیا ہے۔ کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی دونوں طرز کی ’’اے‘‘ کیٹیگریز میں شامل ہیں، تمام کیٹیگریز اے، بی ، سی، ڈی اور ای کے کرکٹرز کو ریڈ اینڈ وائٹ بال کی یکساں میچ فیس دی جائیگی، گذشتہ سال کی فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
ٹیسٹ میچ کا معاوضہ بڑھ کر 8 لاکھ 38 ہزار 530 روپے ہوگیا، پہلے 7 لاکھ 62 ہزار 300 روپے ملتے تھے، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس 5 لاکھ 15 ہزار 696 روپے ہو گئی، پہلے کا معاوضہ 4 لاکھ 68 ہزار 815 روپے تھا۔
ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے پر 3 لاکھ 72 ہزار 75 روپے ملیں گے، پرانی فیس 3 لاکھ 38 ہزار 250 روپے تھی۔ واضح رہے کہ حسن علی ریڈ بال کی بی اور وائٹ بال کی سی کیٹیگری میں موجود ہیں، امام الحق ریڈ بال میں سی اور وائٹ بال میں بی کیٹیگری کے حقدار بنے، 10 پلیئرز کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا، اظہر علی کواے ، فواد عالم کو بی ، عبد اللہ شفیق، نعمان علی اور نسیم شاہ کوسی ، سرفراز احمد، شان مسعود، یاسر شاہ، عابد علی اور سعود شکیل کوڈی کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔

- Advertisement -

صرف وائٹ بال کنٹریکٹ پانے والے 11 کرکٹرز فخر زمان اور شاداب خان اے ، حارث رئوف بی اور محمد نواز سی کیٹیگری میں شامل ہیں، شاہنواز دھانی، عثمان قادر، حیدر علی، آصف علی، خوشدل شاہ ، زاہد محمود اور محمد وسیم جونیئر کوڈی کیٹیگری میں جگہ ملی، ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز 7 کرکٹرز علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم، محمد حارث، محمد حریرہ اور سلمان علی آغا کو ایمرجنگ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ بیٹرز کی نئی ٹی ٹونٹی […]

  2. […] نیوز) نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی مداح نے پاکستانی کرکٹر شاداب خان کو شادی کی پیشکش […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز)پاکستان کے سٹار ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی اپنے آخری میچ میں صفر پر آؤٹ ہوگئے ہیں، انگلینڈ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.