MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایشیا کپ فائنل، ٹیم کی شکست پر زخمی شاہین آفریدی ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے

2 473

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایشیا کپ میں پاکستان کی ہار کے بعد ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔ شاہین آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ‘اپنا سر اونچا رکھو چیمپئنز، آپ نے اپنا بہترین دیا’۔ فاسٹ بولر نے لکھا ‘ہم اس سے سیکھیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آئندہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں جیسے ہم ہمیشہ کرتے ہیں’۔
شاہین آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں سری لنکا کو بھی فتح کی مبارکباد دی اور کہا خہ آپ نے محنت کر کے جیت اپنے نام کی۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔ سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ 20 اوورز میں147رنز بناسکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق […]

  2. […] (مسائل نیوز)  قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ 2 ماہ بعد گراؤنڈ پر آکر بہت اچھا محسوس کر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.