بلوچوں کی حقیقی آبادی کو سامنے لانے کیلئے مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا، آغا حسن بلوچ
کوئٹہ، اسلام آباد (مسائل نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ہر طبقہ کی اولین ذمہ داری ہونا چاہئے کہ وہ مردم شماری ، خانہ شماری کی اہمیت و افادیت کو ملحوظ خاطر رکھ کر بڑھ چڑھ کر حصہ لیں بالخصوص وہ علاقے جہاں کے عوام دیہاتوں ، گا?ں سمیت مختلف کلیوں میں رہتے ہیں بلوچستان وسیع و عریض سرزمین ہے جہاں منشتر آبادی ہونے کی وجہ سے گھر گھر پہنچنا کافی دشوار اور کٹھن ہے ہماری پارٹی سمیت تمام جماعتیں جو بلوچستان یا مرکز کی سیاست کرتے ہیں من حیث البلوچستانی ہونے کے ناطے مردم شماری ، خانہ شماری میں اپنی شرکت داری کو یقینی بنائیں بلوچستان نیشنل پارٹی نے 2017ءمیں بھی پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل اور مرکزی قیادت نے متحرک کردار ادا کیا جو کسی بھی ڈھکی چھپی نہیں مردم شماری سے متعلق واضع موقف اپناتے ہوئے لوگوں کو باور کرایا کہ بی این پی واحد سیاسی قوت ہے جو بلوچستان کے اجتماعی قومی معاملات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں پارلیمنٹ کو ساڑھے چار سال ہونے کو ہیں اسلام آباد کے ایوانوں میں جس طرح پارٹی کے پارلیمانی اراکین نے مثبت کردار ادا کیا ہمارے اکابرین کے بعد اب موجودہ اسمبلی میں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کی آواز بلند کی اس کی نذیر نہیں ملتی لاپتہ افراد کی بازیابی، ماورائے آئین گرفتاریوں سمیت بلوچستان کے تمام اجتماعی قومی معاملات پر آواز بلند کی بلوچستان کے مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں طاقت کے استعمال کے بغیر معاملات کو حل کرانا چاہئے ماضی اور حال کے حکمرانوں کی توجہ اسمبلی فورم پر مبذول کرائی حالیہ مردم شماری میں بلوچستانی عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ بلوچستان حقیقی آبادی سامنے آ سکے تمام قوتیں متفقہ طور پر خانہ شماری ، مردم شماری کا حصہ بنیں مردم شماری میں سستی یقینا آنے والے نسلوں کیلئے مشکلات کا سبب بنے گا۔
- Advertisement -