MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیا

0 371

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بھوپال(ویب ڈیسک ) بھارت میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مزدور کے دن پھر گئے اور وہ راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے ایک معاشی حالات سے پریشان مزدور کو ہیرا مل گیا۔ ہیرے کو نیلامی کے لیے شہر پنا میں پیش کیا گیا

- Advertisement -

جہاں 87 دیگر ہیرے بھی فروخت کے لیے موجود تھے۔ہیروں کے شوقین ایک شخص نے بھٹے کے مزدور کو ملنے والے ہیرے کو ایک کروڑ 62 لاکھ میں خرید لیا۔ ہیروں کی نیلامی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس رقم میں سے ٹیکس وغیرہ کاٹ کر بقیہ رقم مزدور کو دیدی جائے گی۔بھوپال سے 380 کلومیٹر دور شہر پنا کو ہیروں کا شہر کہا جاتا ہے

جہاں ہیرے مدفن ہیں اور شہریوں کو ملتے بھی رہتے ہیں۔ اسی شہر میں ہیروں کی سب سے بڑی نیلامی بھی ہوتی ہے۔شہر پنا کے ضلعی کلکٹر سنجے کمار مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ دو روزہ نیلامی کے صرف پہلے دن ہی مجموعی طور پر 82.45 قیراط کے 36 ہیرے فروخت ہوئے جن میں مزدور کو ملنے والا ایک ہیرا بھی شامل ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.