MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کامن ویلتھ گیمز: برانز میڈل جیتنے والے پاکستانی پہلوان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

0 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والے پاکستانی پہلوان کا ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آگیا۔ کامن ویلتھ گیمز میں علی اسد نے 57 کلو گرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔ کامن ویلتھ گیمز کے لیے روانگی سے پہلے علی اسد کا پاکستان میں ڈوپ سیمپل لیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آنے کا انکشاف ہوا جس پر کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھی ہونے والے ان کے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ پازٹیو آئی۔
اے سیمپل پازٹیو آنے پر علی اسد کی درخواست پر بی سیمپل ٹیسٹ بھی پازٹیو نکلا، علی اسد کو اب انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر مؤقف دینے کا موقع ملے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ریسلر پر قوت بخش ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر 4 سال تک کی پابندی لگ سکتی ہے اور پاکستان سے میڈل واپس بھی لے لیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.