MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایک وزیر نے افواج پاکستان بارے انتہائی نازیبا بات کی ہے جو پاکستان میں 70 برس میں شاید ہی کسی نے کی ہو

0 399

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما ،سابق وزیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیاسی تجربوں کی لیبارٹری نہ بنایا جائے۔ میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ وزرا صبح شام بڑھکیں مارتے ہیں، ایک وزیر نے افواج پاکستان کے بارے میں ایک انتہائی نازیبا بات کی ہے جو پاکستان میں 70 برس میں شاید ہی کسی نے کی ہو۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں 22 کروڑ عوام کی قیادت کے لیے منتخب کیا گیا ہے، یہ لوگ صرف منی لانڈرنگ کی جانب قیادت کر سکتے ہیں، ان کی یہی تربیت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف میں تبدیلی کی ضرورت ہے، 62 ون ایف سے پہلے ای اور ڈی آتا ہے، ای میں لکھا ہوا ہے کہ امیدوار اسلامی شعائر کا پابند ہوگا، ڈی میں لکھا ہوا ہے وہ جھوٹا اور بدکردار نہیں ہوگا، 62 ون ایف میں لکھا ہوا ہے کہ وہ صادق اور امین ہوگا، آئین کا دیباچہ کہتا ہے کہ اس کائنات پر حکمرانی اللہ کی ہے اور پاکستان کی حکمرانی ہم اللہ کے احکامات کے مطابق چلانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس قانون میں اگر تبدیلی لانی ہے تو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت چاہیے ہوگی، ان شا اللہ اگر پاکستان کے آئین میں اگر کوئی تبدیلی کرسکتا ہے تو وہ ایک ہی شخص عمران خان ہی ہے، ان شا اللہ عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ آرہے ہیں، موجودہ پارلیمنٹ کو ہم پاکستان کی نمائندہ پارلیمنٹ نہیں سمجھتے۔بابر اعوان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سائفر کو حقیقت تسلیم کر چکی ہے اور یہ مان چکے ہیں کہ اس سائفر میں لکھا کیا تھا، انہوں نے یہ بھی مان لیا کہ یہ سائفر 7 تاریخ کو آیا اور تحریک عدم اعتماد 8 تاریخ کو جمع ہوئی، سائفر پڑھے بغیر جو سازش کا انکار کرتا ہے وہ دراصل سورج کا انکار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انشا اللہ جلد کال آنے والی ہے، پاکستان کو حقیقی آزادی کیلئے ہم اسلام آباد کی جانب لانگ واک ٹو فریڈم کریں گے، تاریخ اور صورت کیا ہوگی یہ عمران خان بتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی تجربوں کی لیبارٹری نہ بنایا جائے، اسحق ڈار نے کہا کہ میں ڈالر 100 روپے پر لے آئوں گا، ڈالر بیشک 80 پر آجائے تاہم کیا بجلی کے بلوں پر کوئی فرق پڑا ٹرانسپورٹ کرایوں اور مہنگائی پر کوئی فرق پڑا بابر اعوان نے کہا کہ 90 کی دہائی کا وہ دور اب گزر چکا جب سائفر کی مدد سے منتخب وزیراعظم کا عدالتی قتل کروادیا گیا، اس کے بعد سے اب قوم جاگی ہوئی ہے اور اب عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، ہم سب سے بڑا عوامی اور جمہوری احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک جانب وہ لیڈر ہے جو عدالتوں میں جارہا، ابھی بھی ہو کر گیا ہے اور دوسری طرف وہ ہے جو مفرورہے، وہ مفرور پاکستان سے باہر بیٹھ کر پاکستان کی تقدیر بدلنے والے فیصلے کرے گا اس کو ہم قبول نہیں کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.