حرامانی نے اپنی سالگرہ کے مو قع پر نیا گانا “یاریاں ” ریلیز کر دیا
کراچی(مسائل نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں کو اپنی آواز میں ایک نئے گانے “یاریاں” کا تحفہ دے دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اپنے گانے کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ “پیش خدمت ہے”یاریاں” میرے دل کے بہت قریب ہے یہ گانا، آپ کی رائے درکار ہے”۔ سوشل میڈیا صارفین حرا مانی کے نئے گانے پر ملے جلےردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ جبکہ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو صرف اداکاری ہی کرنی چاہئے گلوکاری ان کے بس کی بات نہیں جبکہ کئی صارفین ان کی حوصلہ افزائی بھی کر رہے ہیں۔
- Advertisement -
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اس سے قبل حرا مانی نے ایک میوزیکل برانڈ کے شو میں مختلف سیزیز میں بھی اپنی آواز کا جادو دکھا چکی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے مقامی و بین الاقوامی سطح پر ہونے والے کانسرٹ میں بھی پرفارم کیا اور اب اداکارہ حرا مانی نے سولو گانا “یاریاں” یوٹیوب پر ریلیز کیاہے ۔