MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ لندن میں نہیں بلکہ کہاں ہوگا؟ حامد میرنےبڑا دعویٰ کردیا

2 269

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ لگ رہا ہے، جب تک جی ایچ کیو پانچ جنرلوں کے ناموں کی سمری وزیراعظم کو نہیں بھجوائے گا کوئی

- Advertisement -

نہیں کہہ سکتا اگلا آرمی چیف کون ہوگا، پچھلے تین چار آرمی چیفس کی تقرری کے وقت سمری 18نومبر سے20نومبر تک آئی ہے، جی ایچ کیو سمری بھیجے گا تب ہی آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت شروع ہوگی، آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ لندن میں نہیں ہوسکتا یہ فیصلہ اسلام آباد میں ہی ہوگا۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح کے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے اس کی چار جگہوں پر حکومت ہے، اس کے لیڈر ہمارے بارے میں کچھ بھی کہیں ہم اسے نظرانداز نہیں کرسکتے، امریکی حکومت اور امریکی سفارتخانے کا تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ قریبی رابطہ ہے، اس سے تاثر ملتا ہے عمران خان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتر ہورہے ہیں، عمران خان کے برطانوی اخبار کو انٹرویو سے بھی اس تاثر کو تقویت ملتی ہے ، ماہرین کا خیال ہے کہ عمران خان نے فوج کے ساتھ براہ راست لڑائی شروع کردی ہے اس لیے انٹرنیشنل فورسز کو ساتھ ملا کر اس لڑائی میں زور پیدا کرنا چاہ رہے ہیں، عمران خان کی کوشش ہے کہ امریکا اور دیگر مغربی طاقتوں کے ساتھ لڑائی کے بجائے انہیں اتحادی بنایا جائے، اسی لیے عمران خان نے انٹرویو میں اپنے روس کے دورے پر بھی تاسف کا اظہار کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کی تقرری سے قبل اپنی اتحادی جماعتوں کی سینئر قیادت سے مشاورت کی […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)سینئر اینکر اور تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.