جب آئی ایم ایف والے آئیں گے تو بات بھی کرلیں گے
اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایکسپورٹرز کو بجلی قیمت میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں، مجھے معلوم ہے کیا کررہا ہوں اور میرے پاس جواز بھی موجود ہے، جب آئی ایم ایف والے آئین گے تو بات بھی کرلیں گے، ڈالر کی قیمت بڑھنے پر ایکشن کیلئے ابھی انتظار کریں۔
انہوں نے اپٹما عہدیدران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپٹما سے چند مہینے پہلے وعدہ کیا گیا تھا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو 9 سینٹ پر بجلی دی جائے گئی، پھر دو ماہ ملی بھی، ان کے ساتھ ایک سال کی بات کی گئی تھی مطالبہ ہے کہ جولائی 2023 تک سہولت دی جائے ، ہم نے ان کو 180بلین روپے کا پیکج دیا تھا، انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ 10فیصد ایکسپورٹ بڑھائیں گے، پھر شاہد خاقان عباسی وزیراعظم بن گئے، ان کو مزید67 بلین کا پیکج بھی دیا گیا، میں ان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے 12.7فیصد ایکسپورٹ بڑھائیں، اگر پچھلی حکومت اس ماڈل کو لے کر چلتی تو 4 ہزاربلین قرض نہ چڑھتا، پاکستان کو ایکسپورٹ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ روپیہ مارکیٹ بیسڈ کرنسی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں روپے کو کھلا چھوڑ دیں ، اس کے نتیجے میں ہنڈی و دیگر مافیا ڈالر کو بڑھا دے اور روپیہ کرنسی کو نیچے گرا دے۔انہوں نے کہا کہ میں پروفیشنل طور پر ثابت کرسکتا ہوں ڈالر کی درست قدر200 سے نیچے ہے، ابھی ڈنڈا چلایا نہیں اس کی نوبت نہیں آئی، مارکیٹ اس وقت صحیح سمت میں جارہی ہے، آج کا ریٹ 222ڈالر بند ہوا ہے، پاکستان کے قرض میں 2600ارب قرض کی کمی ہوئی ہے۔
اس سے پاکستان اور معیشت کو فائدہ ہورہا ہے، معاشی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ایکسپورٹرز کو پاکستان کی معیشت میں حصہ ڈالیں اور ایکسپورٹ کو بڑھائیں۔ہم نے جب 2016میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تو ہم نے خیرباد کہہ دیا تھا، پاکستان کی 18ویں معیشت بننے جا رہا تھا، لیکن اب ہم پھر آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایکسپورٹرز کو کہا کہ ڈالر کی بجائے روپے میں سوچنا شروع کردیں۔
ایکسپورٹ انڈسٹری کو19روپے 99پیسے فی یونٹ بجلی فراہم کی جائے گی، ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجی سبسڈی سے 90 سے 100ارب بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ شوکت ترین بارے کچھ نہیں کہنا چاہتا ان کے بیانات غیرذمہ درانہ تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چار سال برا وقت دیکھا، حکومت 6 ماہ سے مشکل میں تھی،انہوں نے ایکسپورٹرز کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایکسپورٹرز کو بجلی قیمت میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں، مجھے معلوم ہے کیا کررہا ہوں اور میرے پاس جواز بھی موجود ہے، جب آئی ایم ایف والے آئین گے تو بات بھی کرلیں گے، ڈالر کی قیمت بڑھنے پر ایکشن کیلئے ابھی انتظار کریں۔
[…] آباد (مسائل نیوز) آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال […]