الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ 5 سیاسی جماعتوں پر بجلیاں گرادیں
اسلام آباد(مسائل نیوز) الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر 5 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان واپس لے لیے۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سنی تحریک ، قومی یکجہتی پارٹی ، ہیومن رائٹس پارٹی ،پاکستان امن پارٹی اور آل پاکستان تحریک کے انتخابی نشان بھی واپس لے لیے گئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر کمیشن نے پانچوں جماعتوں کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشان واپس ہونے سے پانچوں جماعتیں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔
[…] آباد(مسائل نیوز) الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی سندھ حکومت […]