عمران خان ایک نہیں 3 کیسوں میں نااہل ہو سکتے ہیں
اسلام آباد(مسائل نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان ایک نہیں 3 کیسوں میں نااہل ہو سکتے ہیں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کا توشہ خانہ ریفرنس، توہین الیکشن کمیشن اور ممنوعہ فنڈنگ کو ضبط کرنے کا کیس الیکشن کمیشن کے ہاں زیر سماعت ہے۔
ان سب کیسوں کی سماعت رواں ہفتہ میں ہونے والی ہے۔جہاں تک ان کیسز کے بارے میں جو اہم پیش رفت ہو رہی ہے وہ توہین الیکشن کمیشن اور ممنوعہ فنڈنگ کی ضبطگی بڑی اہمیت کی حامل ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈ کیس میں عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہوا ہے جس کی رو سے عمران خان کو الیکشن کمیشن میں خود پیش ہونا پڑے گا۔
اب اگر وہ شوکاز نوٹس پر خود پیش نہ ہوئے تو پھر الیکشن کمیشن یکطرفہ طور پر فرد جرم عائد کر دے گا۔
- Advertisement -
اس کے بعد یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے ممنوعہ فنڈنگ ضبط ہو جائے گی۔اسی طرح ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے ایف آئی اے بڑی اہم انکوائری کر رہی ہے۔ایف آئی اے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں گہرائی میں جا کر تفتیش کر رہی ہے۔عمران خان کو الیکشن کمیشن کے قانون کے مطابق شوکاز نوٹس میں بنفس نفیس پیش ہونا پڑے گا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،پی ٹی آئی کے وکیل پیش ہوئے۔پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے جواب جمع کروانے کے لیے ایک بار بھر وقت مانگ لیا۔تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ ہمیں ڈونرز کی تفصیلات اکھٹی کرنے میں تھوڑا وقت درکار ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جلد از جلد جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 19ستمبرتک ملتوی کر دی گئی۔
[…] آباد (مسائل نیوز)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار […]