MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہمیں ڈونرز کی تفصیلات اکھٹی کرنے میں تھوڑا وقت درکار ہے

0 243

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،پی ٹی آئی کے وکیل پیش ہوئے۔پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے جواب جمع کروانے کے لیے ایک بار بھر وقت مانگ لیا۔تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ ہمیں ڈونرز کی تفصیلات اکھٹی کرنے میں تھوڑا وقت درکار ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جلد از جلد جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 19ستمبرتک ملتوی کر دی گئی۔قبل ازیں پی ٹی آئی نے فنڈز ضبط ہونے کے نوٹس پر چار ہفتے کا وقت مانگا جسے الیکشن کمشنر نے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے تاہم معاون وکیل نے استدعا کی کہ کم از کم دو ہفتے کا وقت تو دیں جس پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے 6 ستمبر تک جواب طلب کیا تھا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دو اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے خلاف 2014 سے زیر التوا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ حاصل کی۔10 اگست کو پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں ای سی پی کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 2 اگست کو سنایا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں عدالت سے مزید استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کو مخالفانہ، غلط اور دائرہ اختیار سے باہر قرار دیا جائے۔16 اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.