پولیس تھانہ بروری کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی
کوئٹہ (کاشف حیدری) پولیس تھانہ بروری کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی، آپریشن کی زیر سرپرستی ایس پی صدر ڈویژن قاضی علی رضا، ڈی ایس پی صدر سرکل عادل امیر کی ہدایت پر ایس ایچ او شوکت جدون آئی پی شبر عباس،
- Advertisement -
ایس آئی امان اللہ، آپریشن اور انویسٹیگیشن ٹیم نے کارروائی کرکے ایف آئی آر نمبر 169/19۔199/19 میں مفرور ملزم محمد عثمان ولد محمد علی ساکن گلشن حسن کو گرفتار کرکے 1,160 گرام چرس برآمد کیا گیا،
جبکہ دوسری کارروائی میں محمد داود ولد علی بخش قوم ہزارہ کو گرفتار کرکے 1 عدد پسٹل بمعہ 5 راونڈ کارتوس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مزید کارروائی اور تفتیش بروری پولیس کررہی ہیں