MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قبائلی دشمنیوں سے اب تک سینکڑوں افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہا تھ دھو بیٹھے ہیں،لالایو سف خلجی

1 275

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) بلو چستان امن جر گہ کے سربراہ لالایو سف خلجی نے کہا ہے کہ بلو چستان کے پشتون اور بلو چ عوام مزید قبائلی دشمنیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے، قبائلی دشمنیوں سے اب تک سینکڑوں افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہا تھ دھو بیٹھے ہیں، سر دار یار محمد رند اور میر عاصم کر دہ گیلو کچھی میں پیش آنے والے واقعہ پر صبر وتحمل کا مظاہر ہ کر تے ہوئے صوبے کی روایات کے مطابق مسئلے کو حل کریں،

- Advertisement -

یہاں جا ری ہو نے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ بلو چستان میں پشتون بلوچ قبائلی دشمنیوں کی وجہ سے صوبے کے عوام کو نہ قابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور اب تک سینکڑوں کی تعداد میں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، انہوں نے کہاکہ کچھی میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی اس واقعہ پر رند قبیلے کے سربراہ سر دار یار محمد رند اور

سابق صوبائی میر عاصم کر د گیلو کو صبر وتحمل کا مظاہر ہ کر تے ہوئے مسئلے کو بلو چستا ن کی قبائلی روایات کے مطابق حل کر نا چاہیے کیونکہ صوبے عوام مزید دشمنیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے، انہوں نے کہاکہ بلو چستان امن جر گہ نے اب تک درجنوں قبائلی دشمنیوں کا پر امن تصفیہ کر وایا ہے اور اب بھی ہم کچھی میں پیش آنے والے واقعے کے پر امن تصفیہ کے لئے اپنا کر دار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں،انہوں نے سر دار یار محمد رند اور میر عاصم گر د گیلو سے اپیل کی کہ صبر و تحمل کا دامن ہا تھ سے نا چھو ڑیں اور مسئلے کو مل بیٹھ کر بلو چستان کی روایات کے مطابق حل کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.