ریاست مدینہ کا دعویدار چوروں کا سردار نکلا۔ مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد(ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن سے انکے رہائشگاہ پر شھیداسلام مولانامحمدحنیف رح کے جانشین جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم کی ملاقات اس موقع پر قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن نے مولانا مفتی محمدقاسم سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریاست مدینہ کا دعویدار چوروں کا سردار نکلا سارے سیاستدانوں کی کرپشن ایک طرف عمران خان اکیلے بھاری ہیں2011 سے اس پارٹی اور عمران خان کے بارے میں میرے کی گئی تمام پیشنگوئیاں درست ثابت ہوئیں یہ اقتدار میں بھی دھاندلی کے ذریعے لائے گئے دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے کی چوری پوری قوم دیکھ چکی
- Advertisement -
اب مجھے بار بار بولنے کی ضرورت نہیں، ھر فرد میری زبان بول رہاتو ثابت ہو گیا کہ ہم دلیل سے بات کرتے ہیں اور عمران کے بارے میں ہمارے شکوک اور شبہات حقیقت پر مبنی تھے ہےپی ٹی ائ کرپٹ لوگوں کا ٹولہ جو روزبروز عیاں ہوتاجائیگافارن فنڈنگ رپورٹ ہمارے موقف کی تائید،عمران خان عالمی طاقتوں کا مہرہ ہیں فارن فنڈنگ پاکستان کی بقا کا کیس تھا جس کی تاخیر سے ملک تباہی کے گڑھے میں گر چکا ہے
اگر اس کیس پر فیصلہ بروقت ہوجاتا تو یہ ٹولہ مسلط نہ ہوتا اور آج ملک ترقی کے راستے پر بہت آ گے جا چکا ہوتا انھوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد عمران حکومت کے خلاف مارچ کے لیے پوری طرح تیار ہےجے یو آئی کی جیت پی ڈی ایم کی جیت ہوگی اس موقع پر سنیٹر مولانا عطاء الرحمن جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا مفتی اسعد محمود مولانا راشد محمود سومرو مولانا مفتی روزی خان محمداسلم غوری ودیگر بھی موجود تھے