کنگنا رناوت نے بھارتی پنجاب کو دہشتگردی کا گڑھ قرار دے دیا
ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ کنگنارناوت نے بھارتی پنجاب کو دہشتگردی کا گڑھ قرار دے دیا۔اب اداکارہ نے بھارتی پنجاب کو دہشتگردی کا گڑھ قرار دیا ہے۔ دراصل کل یعنی بدھ کے روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ پنجاب سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا تھا۔ یہ واقعہ پورے بھارت میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔جس کی مثال کنگنا کا وہ بیان ہے
- Advertisement -
جس میں انہوں نے اپنے حق کے لیے احتجاج کرنے والے کسانوں کو خالصتانی دہشتگرد کہا تھا۔کنگنا رناوت کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جو اپنے کام یعنی اداکاری سے زیادہ دیگر معاملات پر رائے دینے کو زیادہ ضروری سمجھتی ہیں۔ ور اس کام میں کبھی کبھی وہ اس حد تک ا گے نکل جاتی ہیں کہ انہیں اپنے بیانات کے سنگین نتائج بھگتنے پڑتے ہیں۔کنگنا رناوت نے بھی اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ”پنجاب میں جو کچھ ہوا وہ شرمناک ہے۔
نریندر مودی جمہوری طور پر منتخب لیڈر اور 1.4 بلین لوگوں کی آواز ہیں۔ ان پر حملہ ہر بھارتی شہری اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ پنجاب دہشتگردوں کی کاروائیوں کا گڑھ بنتا جارہا ہے اگر ہم نے انہیں یہیں نہیں روکا تو قوم کو اس کی بڑی قیمت چکانی پڑے گی“۔واضح رہے کہ نریندر مودی بدھ کے روز پنجاب کے دورے پر تھے جب فلائی اوور پر کچھ مظاہرین نے ان کےقافلے کو ا گے جانے نہیں دیا اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر مودی کا دورہ پنجاب منسوخ کرنا پڑا۔