الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ملاقات کیلئے بلا لیا
اسلام آباد (مسائل نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے استعفوں کی واپسی کے معاملے پر پی ٹی آئی اراکین کو ملاقات کیلئے بلا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 2 ممبران کو ملاقات کے لیے بلایا ہے، پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ اور عامر ڈوگر الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کریں گے، اس ملاقات کے دوران پی ٹی آئی ممبران سیکریٹری الیکشن کمیشن کو استعفوں کی واپسی سے آگاہ کریں گے۔
ادھر تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو اسپیکر کی رہائش گاہ جانے سے روک دیا گیا ہے، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی احتجاج کرتے ہوئے منسٹر انکلیو کے باہر بیٹھ گئے، پارلیمان میں اسپیکر کی عدم دستیابی پر ارکان اسپیکر ہاؤس پہنچے، منسٹر انکلیو کے باہر خواتین پولیس اہلکاروں سمیت پولیس کی بھارتی نفری تعینات ہے۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم 45 ارکان اسمبلی عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی آئے تھے،ہم جعلی اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے آئے، امپورٹڈ حکومت نے چار دن کے لیے پارلیمنٹ بند کردی، اسپیکر یا سیکریٹری اسمبلی ہمیں ملے تاکہ اپنے استعفے واپس لیں، ہم نے استعفے واپس لینے کی ای میل بھی کی۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے اپوزیشن لیڈر بنانا ناگزیر ہے، ہم اسپیکر قومی اسمبلی کی رہائشگاہ جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کو استعفے واپس لینے کے فیصلے سے آگاہ کریں گے،44 اراکین نے استعفے واپس لے لیے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کئے گئے، اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کیے، ملیکہ بخاری،عندلیب عباس،حیدر علی خان،عامر کیانی،محبوب شاہ،خسرو بختیار اور فخر امام کے استعفے منظور کیے گئے۔
اس کے علاوہ بشیر خان، کرامت علی کھوکر اور عاصمہ قدیر کے استعفے بھی منظور کیے گئے دیگر ارکان جن کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، شیر اکبر خان، علی خان جدون اور مجاہد علی شامل ہیں، اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے عثمان ترکئی اور ارباب عامر ایوب کے استعفے بھی منظور کئے گئے جبکہ اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کے 34 ارکان قومی اسمبلی اور شیخ رشید کے استعفے منظور کیے گئے تھے۔
[…] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن اسمبلی ملیکہ بخاری کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس اہلکاروں کے […]