MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی پر اظہار برہمی

0 189

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ حکومت اتنی نااہل ہے ایک اٹارنی جنرل تک تعینات نہیں کر سکتی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں ٹیمپرڈ گاڑی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے استفسار کیا کہ ملک میں اس وقت اٹارنی جنرل کون ہے؟ اس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس دئیے کہ ہچکچا ایسے رہے ہیں جیسے مشکل آئینی سوال پوچھ لیا ہے،حکومت اتنی نااہل ہے کہ ایک اٹارنی جنرل تک تعینات نہیں کر سکتی،کیا اٹارنی جنرل کی تعیناتی پر حکومت کسی سے بارگین کر رہی ہے؟ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ کے ساڑھے 5 ہزار وکیل ہیں،حکومت کو ایک نہیں مل رہا،اٹارنی جنرل تعینات نہ کرکے حکومت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی پاسداری نہیں کی گئی۔ عدالت نے مزید ریمارکس دئیے کہ پیار سے کہہ رہے ہیں اٹارنی جنرل تعینات کر دیں،ایڈیشنل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل صرف اٹارنی جنرل سے ہدایات لینے کے پابند ہیں،اٹارنی جنرل کی ہدایات کے بغیر اور ڈپٹی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا پیش ہونا خلاف قانون ہے۔ عدالت نے کیس میں اٹارنی جنرل کی معاونت نہ ملنے پر اور عدم تعیناتی پر اظہار برہمی کیا۔
یاد رہے کہ اشتر اوصاف کے استعفے کے بعد منصور عثمان اعوان نے اٹارنی جنرل پاکستان بننے سے معذرت کی،منصور عثمان اعوان نے ذاتی وجوہات کے باعث یہ عہدہ لینے سے معذرت کی۔ منصور عثمان اعوان کی معذرت کے بعد وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل کیلئے نئے ناموں پر غور جاری ہے۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے باوجود منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.