کوئٹہ (مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بیسواں اجلاس
موسمیاتی تبدیلی، گرین بسوں کے روٹس اور تعداد میں اضافہ، جسٹس آف دی پیس کی تعیناتی، بنک آف بلوچستان کے قیام ، عوامی مسائل کے حل اور مفادِ عامہ سے متعلق اہم فیصلے
بلوچستان کابینہ کی چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو “سی ڈی ایف” کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے دوران جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان کی دفاعی حکمت عملی نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا،
پاک افواج عالمی و قومی چیلنجز سے نمٹنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتی ہیں
بلوچستان کے عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے گرین بس سروس کے روٹس اور تعداد میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے لیے پنک بس سروس کا آغاز ہونے جا رہا ہے
ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج، بلوچستان میں پہلا کلائیمنٹ فنڈ قائم کردیا گیا
صوبائی سطح پر جامع اور نتیجہ خیز حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے
آلودگی کا باعث بننے والے رکشوں اور موٹر بائیکس پر مرحلہ وار پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشہ متعارف کرائے جائیں گے
صوبائی کابینہ نے “بنک آف بلوچستان” کے قیام کی اصولی منظوری دے دی
آئندہ سال تک بنک آف بلوچستان کو عملی جامہ پہنایا جائے
- Advertisement -
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بلوچستان بنک کے انتظامی بورڈ کو سو فیصد میرٹ پر قائم کرنے کا حکم
بنک آف بلوچستان کو ہر طرح کے سیاسی دباؤ اور مصلحتوں سے آزاد رکھا جائے
صوبائی کابینہ نے بلوچستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹریبونل کے چیئرپرسن کی تقرری کی توثیق کردی
بلوچستان کابینہ نے برتھ اینڈ ڈیتھ رجسٹریشن ماڈل بائی لاز 2022 کی منظوری دے دی
صوبائی کابینہ نے اقلیتی “بہائی” کمیونٹی کے لئے اسپیشل میرج ایکٹ کی منظوری دے دی
بلوچستان کے ڈویژن کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو جسٹس آف پیس کے اختیارات تفویض کردئیے گئے
جسٹس آف دی پیس شہریوں کو فوری ریلیف دینے اور قانونی رکاوٹوں کو کم کرنے کے لیے موثر فورم فراہم کرے گا،
جسٹس آف دی پیس پولیس کو قابلِ دست اندازیِ معاملات میں ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دے سکتا ہے،
جسٹس آف دی پیس ہراسانی سے متعلق شہری شکایات کا فوری ازالہ کرے گا، کابینہ کو محکمہ داخلہ کے حکام کی آگاہی
بلوچستان کابینہ نے صوبے کے تین ہزار سنگل روم اسکولز میں پی ٹی ایس ایم سیز کے توسط سے تعمیر کئے جانے والے اضافی کمرے اور سہولیات کی فراہمی کے اخراجات کو ٹیکس سے مستثنٰی قرار دے دیا
آئندہ تین سالوں میں بلوچستان کے سنگل روم 90 فیصد اسکولوں کو کم از کم دو کمروں تک توسیع دے دی جائے گی
بلوچستان کابینہ نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں “پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ” کی تشکیل کی منظوری دے دی
صوبائی کابینہ نے “بلوچستان لائیولی ہڈ” سپورٹ پروجیکٹ کی منظوری دے ،
بلوچستان کابینہ نے ٹیکس آن لینڈ اینڈ ایگریکلچر انکم رولز 2025 کی منظوری دے دی
صوبائی کابینہ نے بلوچستان لیویز فورس سروس رولز 2023 میں ترمیم کی منظوری دے د