MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی روپیہ مزید تگڑا امریکی ڈالر دھڑم سے گر گیا

3 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)امریکی ڈالر مسلسل پسپائی اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ اس کے مقابل پاکستانی روپیہ عروج کی جانب گامزن ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے74 پیسے سستا ہونے کے بعد 223 روپے 90 پیسے کا ہو گیاہے۔

- Advertisement -

22ستمبر سے 5 اکتوبر کے دوران ڈالر کی قدر میں 15 روپے 80 پیسے کمی ہو چکی ہے۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے حکومت نے ایف آئی اے کو ٹاسک دیتے ہوئے مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈائون کی ہدایت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کے چیف آف اسٹاف کے دستخط سے زونل دفاتر کو ایک مراسلہ جاری ہوا ہے، جس میں مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں اجلاس میں ہوا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ ڈالر کی قیمت میں یومیہ بنیادوں پر اتار چڑھائو سے معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔مراسلے کے مطابق کریک ڈائون کی ہفتہ وار رپورٹ ڈائریکٹر ای سی ڈبلیو کو ارسال کی جائے گی، کارروائیوں کی آڑ میں ممکنہ کرپشن کی روک تھام کے لیے زونل ڈائریکٹرز نظر رکھیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز)امریکی ڈالر کے زوال کے باعث جہاں عام فرد کے حالات بہتر ہونے کی توقع […]

  2. […] نیوز)امریکی ڈالر اپنے عروج کے بعد اب پستی کی جانب گامزن ہے، اس کے مقابلے […]

  3. […] نیوز)امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سفر مسلسل جاری ہے، جبکہ اس کے مقابلے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.