MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دل کا دورہ پڑنے کے بعد اداکارہ سشمیتا سین کا پہلا بیان سامنے آگیا

1 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز) سابق مس یونیورس و بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو دل کے پروسیجر کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔اداکارہ نے بتایا کہ دوران علاج ہسپتال انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ میرے یہاں داخل ہونے اور پروسیجر کا کسی کو معلوم نہیں ہونا چاہیے اور میں شکر گزار ہوں انتظامیہ نے ڈسچارج ہونے تک میری پرائیویسی کا خیال رکھا۔

گزشتہ دنوں ممبئی میں سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انجیو پلاسٹی کی گئی تھی اور اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔

تاہم اب انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے اور انہوں نے صحتیابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

- Advertisement -

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

اپنے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو بیان میں شسمیتا نے بتایا کہ مجھے شدید نوعیت کا دل کا دورہ پڑا اور میرے دل کی شریان 95 فیصد بند تھی، ورزش، صحت مند طرز زندگی کی وجہ سے صحت یاب ہونے میں مدد ملی۔

ان کا کہنا تھاکہ میں بیماری کے دوران نیک تمناؤں اور پھولوں کے گلدستے بھیجھنے والے مداحوں کی شکر گزار ہوں، مداحوں نے اتنی بڑی تعداد میں پھول بھیجے ہیں کہ میرا گھر جنت کا باغ لگ رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا اعزاز رکھنے والی بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے صحتیاب ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر ریمپ پر جلوے بکھیر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.