MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عامر لیاقت نے تھپڑ مارنے میں مشہور فواد چودھری کو تھپڑ کی دھمکی دیدی

3 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت نے تھپڑ مارنے میں مشہور فواد چودھری کو تھپڑ کی دھمکی دیدی ۔
اپنی ٹویٹ میں عامر لیاقت نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کو تھپڑ دکھا دیا ، انہوں نے لکھا کہ فواد چودھری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں ، مناسب رہے گا ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا ۔

پی ٹی آئی کے رہنما کی اس ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا جس کے بعد ٹویٹر صارفین کی جانب سے عامر لیاقت کو تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

- Advertisement -

کسی نے کہا کہ انکل آپ الیکشن پی ٹی آئی کی ٹکٹ کی وجہ سے جیتے تھے ، ورنہ آپ 5 ہزار ووٹ بھی نہیں لے سکتے تھے ۔

تو کسی نے کہا کہ آپ کو ٹکٹ دینا ہی غلطی تھی ۔ ایک صارف نے عامر لیاقت کی اس ٹویٹ کو غیر سنجیدہ سیاسی عمل قرار دیدیا اور کہا کہ اگر فواد چودھری کے ساتھ کوئی گلہ تھا تو کال کر لیتے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.