فوٹو گرافرز کو بیڈروم میں آنے کی دعوت دینے کی سیف علی خان نے وضاحت دیدی
ممبئی (مسائل نیوز) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے گزشتہ روز فوٹو گرافرز اور کیمرا مینز کے رویے پر کیے گئے اپنے تبصرے کی وضاحت کردی۔سیف علی خان اور کرینہ کپور اپنے اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو فوٹوگرافرز نے انہیں روکتے ہوئے تصاویر لینا شروع کردیں جس پر بالی ووڈ اداکار نے کہا تھاکہ ایک کام کریں ہمارے بیڈروم میں آجائیں۔
- Advertisement -
اب اس بیان کے حوالے سے سیف علی خان نے وضاحت دی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز کے واقعے کے بعد سکیورٹی گارڈ کو نوکری سے نکالنے کی باتیں غلط ہیں کیونکہ اس کا کوئی قصور نہیں ہے اور نہ ہی میں فوٹوگرفراز کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوٹوگرافر ہماری نجی پراپرٹی میں گیٹ سے داخل ہوئے اور سکیورٹی گارڈ کے پاس سے گزر کر ہم پر ہلہ بولا، 20 فوٹوگرافرز نے کیمرے اوراس کی لائٹس ہماری آنکھوں پر لگانا شروع کردیں، کیا ایسا کرنا ان کا حق تھا؟ یہ غلط رویہ ہے اور سب کو اپنی حد میں رہنا چاہیے۔
[…] (مسائل نیوز) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور سے اپنی شادی کو زندگی کا بہترین […]