MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے چوہدری شجاعت حسین نے مشورہ دے دیا

1 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ

- Advertisement -

اگر حکومت کو روز مرہ اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کیلئے انتہائی سخت نظام رائج کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو بلاخوف و جھجک وہ راہ اپنا لینی چاہیے. پاکستان میں مہنگائی کی کئی وجوہات ہیں تاہم ایک بڑی اور اہم وجہ ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں کا خود ساختہ اضافہ ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ مارکیٹ پر مکمل چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہیے تاکہ کوئی بھی شخص اپنی من مانی نہ کر سکے اس سلسلے ضلعی و تحصیل سطح پر لوکل انتظامیہ کے ساتھ میونسپل کارپوریشنز اور کمیٹیوں کو اختیار دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مارکیٹ انسپکٹرز تعینات کر کے مارکیٹ انسپکشن کر سکیں تاکہ گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں پر روزمرہ زندگی کی اشیاء لوگوں کو مہیا کی جا سکیں، ایسا نہیںہے کہ یہ نظام پہلی دفعہ رائج کیا جائے گا بلکہ ماضی میں بھی ہمیں ایسا ہوتا نظر آیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ڈپو سسٹم، کوٹہ سسٹم اور فیلڈ ورک رائج کئے گئے، جس میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کو اختیارات تفویض کئے جاتے تھے تاکہ وہ مارکیٹ پر نظر رکھ سکیں اور اسکے ساتھ لوکل کمیونٹی پر مشتمل پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فلفور بحال کیا جاناچاہیے تاکہ بہتر طور پر منظم اور مربوط طریقے سے مہنگائی کے جن کو قابو کیا جا سکے اور ذخیرہ اندوزی جیسی لعنت اور گناہ سے جان چھڑائی جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے مشورہ دیا ہے کہ تمام جماعتیں افہام و تفہیم کی سیاست […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.