MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موت ایک اٹل حقیقت ہے سب نے اس جہاں سے کوچ کرنا ہے،مولانا عبد الغفور حیدری

1 367

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مستونگ (ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر ممتاز عالم دین مولانا مفتی عبد الستار شاہوانی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جمعیت کی فعالیت میں مفتی عبد الستار شاہوانی کی قربانیاں آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں ، خطہ علمی ،سیاسی،قبائلی حیثیت کے حامل قدآور شخصیت سے محروم ہوگیا ، عالم کی موت عالم کی موت ہے ، کسی کی رحلت سے ایک خاندان متاثر ہوجاتا ہے جبکہ مفتی عبد الستار شاہوانی جیسے درویش صفت عالم دین اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے عاشق کی موت سے تمام
مسلمان غمزدہ ہوجاتے ہیں۔ اس موقع پر جمعیت مستونگ کے امیر حافظ سعید الرحمن، جے یوآئی ضلع کوئٹہ کے ترجمان عبدالغنی شہزاد، سید آغا فضل الرحمان شاہ، حافظ خلیل احمد سارنگزئی، حافظ شبیر احمد مدنی، مفتی عبد السلام، مفتی محمد طیب اور دیگر علماء کرام اور قبائلی شخصیات موجود تھیں،انہوں نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے سب نے اس جہاں سے کوچ کرنا ہے کسی کو راہ فرار نہیں ہے، ہم سب کو آخرت کی تیاری کرنی ہوگی،مفتی عبد الستار شاہوانی نےمرتے دم تک انہوں نے جماعت سے اپنی وفاداری دکھائی، انہوں نے پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے مسائل پر بے باک اپنی رائے کا اظہار کرتے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ
ایک عرصے تک جمعیت علماء اسلام صوبہ بلوچستان کے سیکرٹری جنرل رہ کر جماعتی فرائض کو بخوبی سر انجام دیا،ان کی وفات سے پیدا ہونے والی خلاء مدتوں پر نہیں کی جاسکے گی۔جمعیت علماء اسلام ملک بھر کے کارکنان ان کے اہل خانہ کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکر ٹری وسینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ نواب محمد اسلم رئیسانی سمیت مو ثر ترین […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.