MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تاجر نہ مانے تو رات کے اوقات میں بجلی بہت مہنگی کرنا پڑے گی،احسن اقبال نے واضح کردیا

2 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تاجر دکانیں جلد کھولنے اور بند کرنے پر آمادہ نہ ہوئے تو رات کے اوقات میں بجلی بہت مہنگی کرنا پڑے گی۔ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ توانائی بچت پروگرام کے پہلے مرحلے میں سخت اقدامات نہیں کرنا چاہتے لیکن اگر تاجر دکانیں جلد کھولنے اور بند کرنے پر آمادہ نہ ہوئے تو رات کے اوقات میں بجلی بہت مہنگی کرنا پڑے گی۔انہوں نے پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے پیسے آنے والے ہیں، چین سے قرض رول اوور ہونے والا ہے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل کریں گے اور 6 ماہ میں مالی پوزیشن بہتر ہوجائے گی جب کہ حکومت نے اداروں کی نج کاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان معمولی ملک نہیں اور ہم ڈیفالٹ […]

  2. […] نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نارووال سے الیکشن لڑیں ان کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.