MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈاکٹر عارف علوی صدر بنیں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں

4 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ ڈاکٹر عارف علوی صدر بنیں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں ۔اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ اگر صدر کے عہدے کا خیال نہیں ہے تو استعفیٰ دیں ،ملک آئین کے مطابق چلنا ہے، عمران نیازی کے حکم پر نہیں ۔

- Advertisement -

انہوںنے کہاکہ صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے، سیاسی نہیں ،آئین پر عمل کا وقت آتے ہی صدر، گورنر اور پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے بعد لاہورہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل توہین کی جارہی ہے ،21 دن سے پنجاب کسی وزیراعلی اور کابینہ کے بغیر چلایاجا رہا ہے ،یہ نہیں چاہتے کہ اہل لوگ آکر ملک کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے میں خدمت کا عمل شروع کریں ،صدر آئین پر عمل کرے، فوری نامزدگی کریں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مستقبل قریب میں وزیراعظم شہباز شریف سے قومی اسمبلی سے […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ملک میں نئی حکومت کے قیام سے متعلق بیان آئین اور […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ یوم آزادی پرنظریہ پاکستان کی بقا اور مثالی […]

  4. […] آباد (مسائل نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے خلاف میچ جیتنے پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.