MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اوتھل، کار الٹنے سے تین افراد زخمی، حالت تشویشناک ہونے پر کراچی منتقل

0 113

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اوتھل (مسائل نیوز)اوتھل کے قریب ابو ہوٹل لیاری کے مقام پر کراچی سے تربت جانے والی کار تیز رفتاری کے دوران ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا، جہاں سے حالت تشویشناک ہونے پر انہیں مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کردیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت اسامہ ولد جمشید، حاجی نغمان ولد کمال بلوچ اور باہد ولد رسول بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کراچی اور تربت سے بتایا جاتا ہے۔حادثے نے ایک بار پھر سڑکوں کی خستہ حالی اور حفاظتی اقدامات کی کمی کو اجاگر کر دیا ہے۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کی قیمتی جانیں محفوظ بنائی جا سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.