معروف بھارتی اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ
۔معروف بھارتی(ویب ڈیسک) رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی فاتح اور اداکارہ روبینہ دلیک کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔ کار حادثے کی اطلاع اداکارہ کے شوہر، ابھینو شکلا نے ٹوئٹر سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔
بعد ازاں، اداکارہ نے اپنے شوہر کے ٹوئٹ کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’اس حادثے میں میرے سر اور کمر کے نچلے حصے میں چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے میں صدمے میں مبتلا ہوگئی تھی لیکن اب سب کچھ ٹھیک ہے‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’روبینہ اس وقت گاڑی میں تھیں جنہیں طبی امداد کے لیے لے جایا گیا‘۔
- Advertisement -
انہوں نے اپنے ٹوئٹر میں دو گاڑیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ہمارے ساتھ ہوا، آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، فون میں مصروف ٹریفک سگنلز توڑنے والے احمقوں سے ہوشیار رہیں‘۔
Happened to us, can happen to you. Beware of idiots on the phone jumping traffic lights. To top it up standing there smiling. More details later. Rubina was in car she is fine, taking her for medical. @MTPHereToHelp @MumbaiPolice request you to take strict action ! @RubiDilaik pic.twitter.com/mOT5FPs4Vo
— Abhinav Shukla (@ashukla09) June 10, 2023
[…] گاڑی کے شیشوں پر ان سیاہ نقطوں کی موجودگی کی وجہ کیا ہے؟ […]