MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی تا حیات نااہلی اور انکی پارٹی پر پابندی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

0 327

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) عمران خان کو سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے اور سائفرچوری کرنے پر تا حیات نااہل اور انکی پارٹی پر پابندی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ سیکریٹ ایکٹ اور حلف کی خلاف ورزی غداری ہے۔
وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے خفیہ دستاویزات کا چوری کرنا ناقابل معافی جرم اورملک سے غداری ہے۔ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے۔ عمران خان ہر سیکریٹ ایکٹ حلف کی خلاف ورزی اور سائفر چوری کرنے پر تا حیات نا اہل کیا جائے اورفارن فنڈنگ پر پی ٹی آئی پربھی پابندی لگائی جائے ۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے آرٹیکل سکس کے تحت ان کا ٹرائل کیا جائے اور ایسے کرداروں کو آئندہ کے لئے نشان عبرت بنایا جائے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.