MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی والوں کیلیے بری خبر، بجلی 12 روپے مزید مہنگی

0 287

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)مہنگی بجلی استعمال کرنے والے کراچی کے بجلی صارفین کو پھر بڑا دھچکا لگ گیا۔ملک کے معاشی و کاروباری حب کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر آگئی۔ بھاری بھرکم بلز کی ادائیگی کرنے والے شہری اب مزید مہنگی بجلی استعمال کریں گے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 12روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے سال22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی ہے۔کیالیکٹرک نے نیپرا کو 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی جس پر اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی۔اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ پرانی پریکٹس کے مطابق، حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہیاور ٹیرف میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.