MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

1 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)آج پیر کے روز ملک کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب/ جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ سندھ ، بلوچستان، کشمیر، اسلام آباد، شمال مشر قی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب/ جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ سندھ ، بلوچستان، کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، بلوچستان ، پنجاب اور سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: بالاکوٹ40، تخت بائی 05، چیرا ٹ02، مالم جبہ 01، کشمیر: مظفر آباد(ائیر پور ٹ 24، سٹی 20)، راولاکوٹ ، گڑھی دوپٹہ 15، بلوچستان: پنجگور 22،لسبیلہ ، اورماڑہ 09، قلات 05، بارکھان 03،، پنجاب :مری 08 ، اٹک 05، بہاولپور، جہلم، نارووال، سیالکوٹ 01، سندھ : مٹھی 06، کراچی(سعدی ٹاؤن 03 اورنارتھ کراچی میں 01) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین47، چلاس 46 اورسبی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب،بالائی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.