قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے فلائٹ آپریشن اور پرائیویٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا
اسلام آباد(مسائل نیوز)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)حج 2023 کیلئے فلائٹ آپریشن اور پرائیویٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کاکہناہے کہ 21 مئی سے 2 اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھیں گے، پرائیویٹ حج کے تحت جانیوالے مسافروں کیلئے870 ڈالر سے لے کر 1180 ڈالر کرایہ مقررکیاگیاہے ۔
- Advertisement -
ترجمان کاکہناہے کہ کرایہ کراچی، کوئٹہ، سکھر، حیدر آباد سے جانیوالے نجی عازمین کیلئے مقررکیا گیاہے،نارتھ سیکٹر سے لاہور، اسلا م آباد، پشاور، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں۔
6 ماہ تک ‘بیل’ نہیں بمقابلہ ایک دن میں 4 ‘بیلیں’، دہرے نظام پر اٹھنے والے سوالوں کا جواب دینا ہو گا: مریم اورنگزیب
ترجمان پی آئی اے کے مطابق نجی حج کرایہ 910 سے 1220 ڈالر مقرر کیا گیا ہے،سرکاری حج کے تحت جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی ۔
ترجمان کاکہناہے کہ مکمل سرکاری حج پر خرچہ 10 لاکھ 25 ہزار روپے تک ہو گا،پی آئی اے ممکنہ طور پر 38 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی ،44 ہزار سے زائد سعودی ایئر لائن اورپاکستان سے 2 نجی ایئرلائنز آپریٹ ہوں گی ۔
[…] (مسائل نیوز) قومی ایئر لائنز پی آئی اے نے یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ کو پی آئی اے کی پروازوں […]